کوئٹہ: بلوچستان کی احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
کوئٹہ کی احتساب عدالت ون میں مقدمات کی سماعت جج محمد جمشید نے کی۔ احتساب عدالت ون نے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد اچکزئی اور سابق ایڈمن کیو ڈی اے دلشاد خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
عدالت نے ڈاکٹر حامد اچکزئی اور سابق ایڈمن کیو ڈی اے دلشاد خان کو گرفتار کر کے 16 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے کور گروپ قائم
عدالت نے دونوں کے وارنٹ گرفتاری عدالت میں عدم پیشی پر جاری کیے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر حامد اچکزئی پشتونخوا میپ کے مرکزی رہنما ہیں۔ عدالت نے حامد اچکزئی اور دلشاد خان کو اختیارات کے ناجائز استعمال کے کیس میں طلب کیا تھا۔احتساب عدالت ون کی جانب سے جاری نوٹسز پر دیگر فریقین عدالت میں پیش ہوئے۔