پنجاب میں گینگز اور مافیاز کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ


راولپنڈی: پنجاب کی نجی ہاؤسنگ اسکیموں میں مقیم گینگز اور مافیاز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ جس میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اور امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں نجی ہاؤسنگ اسکیموں میں مقیم گینگز اور مافیاز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں کاروبار اور دیگر بزنسز کے لیے این او سیز کے اجراء کو آسان بنانے اور مری میں جنرل اسپتال بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کو اعلیٰ معیار کے مطابق جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس کے جلائے گئے 3 اسٹیشز کی بحالی کے لیے فنڈز کی منظوری اور راولپنڈی میں سیف سٹی پراجیکٹ کی بھی باقاعدی منظوری دے دی گئی۔ بڑے اسپتالوں میں ہاسپٹل مینجمنٹ انفارمیشن اینڈ کیو مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ اور فنڈز کے اجراء کی بھی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن خود اپنے آپ کو ہم سے دور کر رہی ہے ،قادر مندوخیل

اجلاس میں بہاولنگر، فیصل آباد اور لاہور میں ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹس میں پریذائیڈنگ افسرز کی تعیناتی اور رحیم یار خان کے علاقے خان پور میں کیڈٹ کالج کو آپریشنل کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کے اراکین کی نامزدگی اور کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ کے لیے چیئرپرسن اور ٹیکنیکل ماہرین کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔

کمشنر راولپنڈی نے فلاح عامہ کے پراجیکٹ کے بارے میں کابینہ کو بریف کیا اور آر پی او راولپنڈی نے امن عامہ کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عوامی فلاح کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت دی جبکہ کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور و نجکاری کے 7ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔


متعلقہ خبریں