نگران وزیراعظم انوارالحق کی زیر صدرات ایپکس کمیٹی کااجلاس ہوا۔
نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے اجلاس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایک بھی پاکستانی کی جان کسی بھی چیز سے مقدم ہے۔ہمیں کسی بھی ملک اور ان کی پالیسی سے پاکستانی قوم اہم ہے۔
مائیکل وان نے ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی کردی
یکم نومبر تک غیر قانونی مقیم لوگوں کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت دی ہے ،کوئی بھی شخص پاسپورٹ اور ویزا کے بغیر پاکستان میں داخل نہیں ہو سکے گا۔یکم نومبر تک کوئی نہیں جاتا تو اسے ڈی پورٹ کیا جائے گا۔
دنیا کے کسی ملک میں لوگ بغیر پاسپورٹ اور ویزے کے داخل نہیں ہوتے ،بہت سارے جعلی شناختی کارڈ بنائے ہیں ان پر پاسپورٹ بھی بنائے گئے ہیں۔
پاکستانی کرنسی نے ڈالر کے مقابلے میں دنیا کی بہترین کارکردگی والی کرنسی کا اعزاز حاصل کر لیا
کچھ جگہوں پر لوگ دہشتگردی میں ملوث تھے ان کے پاس پاکستانی پاسپورٹ تھا ،جو پاکستانی نہیں اور ان کے پاس شناختی کارڈ ہو گا ان کا ڈی این اے ٹیسٹ ہو گا۔
تمام پاکستانی ویپ پورٹل کے ذریعے غیر قانونی شناختی کارڈ یا اسمگلنگ کیلئے رابطہ کریں ،اسمگلنگ اور ہنڈی اور غیر قانونی شناختی کارڈ کے بارے میں بتانے والوں کو انعام دیا جائے گا۔
اسمگلنگ،حوالہ ہنڈی اور بجلی چوری کے خلاف مزید سخت آپریشن کیا جائے گا ،یکم نومبر کے بعد غیرقانونی مقیم کاروبار کرنے والوں کے اثاثوں کو ضبط کریں گے۔
زلزلہ کب اور کہاں آئے گا؟ پیشگوئی نہیں کی جا سکتی، محکمہ موسمیات
غیر قانونی مقیم کاروباری افراد کی معاونت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کریں گے ۔
بندوق کے ذریعے کسی کا ایجنڈا پاکستان پر مسلط کرنے نہیں دیں گے، پاکستان کو آئین و قانون کے مطابق چلایا جائے گا۔
ہم پر لازم ہے کہ اقلیتوں کی حفاظت کریں ،ریاست ظالم نہیں بلکہ مظلوم کے ساتھ کھڑی ہو گی ،قانونی یونین کو بحال ہونے کے حق میں ہیں۔
کسی کو قانون ہاتھ میں لینے نہیں دیں گے،ایسا نہیں ہو سکتا کہ کوئی جتھہ اقلیتوں پر حملہ کرے ،اقلیتوں پر حملہ کرنےو الوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
جنوری میں سستے موبائل فون قسطوں پر دستیاب ہو نگے : عمر سیف
ہم چاہتے ہیں کہ ڈسپلین کو لاگو کریں ،نوجوان نسل ڈسپلن سے ہٹ گئی ہے،جنوری سے اب تک 24خود کش بم دھماکے ہو چکے ہیں ،24بم دھماکوں میں سے 14خودکش دھماکے افغانیوں نے کیے۔
اس میں دو رائے نہیں ہے کہ افغانستان سے ہم پر حملے ہوتے ہیں،پاکستان پر حملے میں افغان شہری بھی ملوث ہیں، ہمارے پاس شواہد موجود ہی۔
نادرا بھی کالی بھیڑوں کی شناخت کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائےگا ،جو قانونی طریقے سے ویزا لے کر آئے گا وہ ہمارا مہمان ہو گا ۔
لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر چیئرمین نادرا تعینات
تقریبا 4.4ملین افغان شہری پاکستان میں مقیم ہیں ،افغان شہری جو کارڈ ہولڈر ہیں وہ 0.85ملین ہیں ،غیر قانونی اور بغیر رجسٹریشن کے 1.73ملین شہری پاکستان میں مقیم ہیں۔
پاکستان جتنے لوگوں کو رکھ سکے گا اتنے لوگوں کو ویزا دے گا ،ہم محدود مدت کیلئے آئے ہیں جب تک ہیں ملک کیلئے کام کریں گے ،ایپکس کمیٹی میں اندرونی سیککیورٹی پر بات کی گئی ہے۔