دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ترکیہ کے ساتھ ہیں، انوار الحق کاکڑ

پاک ایران کشیدگی

ایران سے کشیدگی پاکستان نے ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا


نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ترکیہ کے ساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے ایک بیان میں ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان انقرہ میں بزدلانہ دہشتگردانہ حملے کی شدیدمذمت کرتا ہے۔

نواز شریف کی واپسی سے متعلق قانونی رائے لی جائے گی، انوارالحق کاکڑ

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ترکیہ کے ساتھ ہیں،ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مل کر مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ صدراردوان کی قیادت میں ترک قوم اس چیلنج سے مزید مضبوط ہوکر ابھرے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی امریکی سازش کے بیانیے سے خود پیچھے ہٹے ،انوار الحق کاکڑ

خیال رہے کہ ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ترک پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب دھماکا ہوا تھا جس سے 2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی تھیں۔


متعلقہ خبریں