سانحہ مستونگ، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 60 تک جاپہنچی


بلوچستان کے ضلع مستونگ میں جمعے کے روز ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 60 تک جاپہنچی۔

12 ربیع الاول کو عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس میں افسوسناک سانحے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ترجمان سول ہسپتال کوئٹہ کے مطابق جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 55 سے 60 تک جاپہنچی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سانحہ مستونگ کے 18 زخمی سی ایم ایچ اور سول ہسپتال کوئٹہ میں زیر علاج ہیں۔

سانحہ مستونگ، اتحاد اہلسنت کی اپیل پر کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خودکش حملے کی تحقیقات جاری ہیں، حملہ آور کی شناخت کیلئے نادرا سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔ حملہ آور کے اعضاء ڈی این اے کیلئے بھجوائے جا رہے ہیں۔ اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

دوسری طرف سانحہ مستونگ کے پیشِ نظر آج کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ ہڑتال کے موقع پر تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہیں گے۔

متعلقہ خبریں