قومی اسکواڈ میں صرف محمد نواز اور سلمان علی آغا کو بھارتی پچز کا تجربہ


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ کیلئے بھارت پہنچنے والے موجودہ پاکستانی اسکواڈ میں صرف محمد نواز اور سلمان علی آغا کو بھارتی پچز کا تجربہ ہے۔

آئی سی سی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے گزشتہ رات قومی ٹیم بھارتی شہر حیدرآباد پہنچی جہاں انکا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ آج پاکستان کے کھلاڑیوں نے حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں ٹریننگ میں حصہ بھی لیا جس میں فیلڈنگ کی مشقیں اور نیٹ سیشن کیے گئے۔

1999 سے اب تک ورلڈکپ جیتنے والی ٹیمیں رینکنگز میں پہلے یا دوسرے نمبر پر تھیں

قومی ٹیم میں محمد نواز اور سلمان علی آغا کے علاوہ تمام کھلاڑیوں کیلئے بھارتی پچز انجان ہونگی۔ پاکستانی اسکواڈ کے زیادہ تر کھلاڑیوں کیلئے یہ پہلا موقع ہوگا جب وہ پڑوسی ملک میں کھیلیں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان کئی سالوں سے دو طرفہ سیریز ممکن نہیں ہوسکی۔

پاکستانی ٹیم آخری مرتبہ 2016 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے بھارت گئی تھی جس کی قیادت شاہد آفریدی کر رہے تھے۔ اس کے علاوہ سرفراز احمد، محمد عامر، احمد شہزاد، عماد وسیم، وہاب ریاض اور شعیب ملک شامل تھے۔

عرفان پٹھان نےورلڈکپ کیلئے اپنی ٹاپ فور ٹیموں کا نام بتا دیا

2016 کے بھارت جانے والے قومی اسکواڈ میں ایک نام محمد نواز کا بھی تھا جنہوں نے ہمسایہ ملک کا دورہ کیا تھا تاہم انہوں نے ٹورنامنٹ میں کوئی میچ نہیں کھیلا تھا۔ اسی طرح سلمان علی آغا نے بھی لاہور لائنز اسکواڈ کے رکن کی حیثیت سے بھارت میں چیمپیئنز لیگ کا میچ کھیلا تھا۔

اس حوالے سے کپتان بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں کیلئے بھارتی پچز پر پہلی مرتبہ کھیلنا امتحان ہوگا لیکن قومی کرکٹرز بھارت میں بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے پُرامید ہیں۔


متعلقہ خبریں