1999 سے اب تک ورلڈکپ جیتنے والی ٹیمیں رینکنگز میں پہلے یا دوسرے نمبر پر تھیں

1999 سے اب تک ورلڈکپ جیتنے والی ٹیمیں رینکنگز میں پہلے یا دوسرے نمبر پر تھیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی نئی رینکنگز کے مطابق بھارتی اور پاکستانی ٹیم پہلے اور دوسرے نمبر کے ساتھ ورلڈکپ میں جائیں گی جبکہ آسٹریلیا تیسرے نمبر پر رہے گی۔

5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ سے پہلے اب رینکنگز میں مزید کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ ون ڈے بیٹسمین رینکنگز میں بھی اب کوئی فرق نہیں پڑے گا جس میں کپتان بابر اعظم پہلے اور بھارت کے شبمان گل دوسرے نمبر پر ہیں۔

آئی سی سی کے 3 نئے قوانین جو ورلڈکپ 2023 کو انتہائی دلچسپ بنادیں گے

تاریخ پر نظر دوڑائی جائے تو 1999 سے اب تک ون ڈے ورلڈکپ جیتنے والی ٹیمیں رینکنگ میں ٹاپ 2 پوزیشنز پر رہی ہیں۔ اس سے پہلے 1992 میں بھی ورلڈکپ جیتنے والی پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ سے پہلے، دوسرے نمبر پر ہی موجود تھی۔

1999 میں جب آسٹریلیا دوسری مرتبہ ورلڈکپ کا فاتح بنا تو وہ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر تھا۔ اسی طرح وہی آسٹریلوی ٹیم جب 2003 اور 2007 میں ورلڈکپ جیتی تو بھی وہ آئی سی سی رینکنگز میں سرفہرست تھی۔

بطور کپتان ورلڈکپ میں جارہا ہوں، کوشش ہوگی کہ ٹرافی لے کر آئیں، بابر اعظم

2011 میں ورلڈکپ بھارت کے نام رہا جو ورلڈکپ شروع ہونے سے پہلے دوسری پوزیشن پر تھی۔ 2015 اور 2019 میں بھی ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم آسٹریلیا اور انگلینڈ رینکنگ میں سرفہرست تھیں۔

پاکستان کی موجودہ کرکٹ ٹیم کا 1992 کی ٹیم سے موازنہ کیا جائے تو اُس وقت بھی قومی ٹیم رینکنگز میں دوسرے نمبر پر تھی۔ یہی وجہ ہے کہ تاریخی طور پر پاکستان اور بھارت کو ورلڈکپ سے قبل فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں