عالمی برادری نے پاکستان کو 16.4 ارب ڈالر دینے کی یقین دہانی کرائی، منیر اکرم

فائل فوٹو


نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ عالمی برادری نے پاکستان کو تعمیرنو اور بحالی کے لیے 16.4 ارب ڈالر کی یقین دہانی کرائی۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ غیر رسمی اجلاس کے انعقاد پر اقوام متحدہ کے شکرگزار ہیں اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے سیلاب کے دوران پاکستان سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرین کی امداد اور یکجہتی پر مشکور ہیں اور عالمی برادری نے پاکستان کو تعمیرنو اور بحالی کے لیے 16.4 ارب ڈالر کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل میں عرب خاندان کے 5 افراد قتل

منیر اکرم نے کہا کہ اقوام متحدہ پاکستان سے کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ حالیہ سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان سندھ میں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے متاثرہ ملکوں میں شامل ہے جبکہ عالمی ماحولیاتی آلودگی میں پاکستان کاحصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔


متعلقہ خبریں