اسرائیل میں عرب خاندان کے 5 افراد قتل


یروشلم: اسرائیل کے شمالی علاقے میں فائرنگ سے عرب خاندان کے 5 افراد قتل ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے علاقے الناصرہ شہر کے شمال مغرب میں واقع بدو قصبے بسمت تبون میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے عرب خاندان کے افراد میں 2 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔

اسرائیلی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے پانچوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق اس واقعے سے چند گھنٹے قبل حیفا شہر میں بھی فائرنگ سے ایک عرب اسرائیلی شخص کو قتل کیا گیا ہے جس کی عمر 50 سال تھی۔ ان ہلاکتوں کے بعد رواں سال ہلاک ہونے والے عرب اسرائیلیوں کی تعداد 188 ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو نقصانات کے ازالے کیلئے تعاون کی ضرورت ہے، انتونیو گوتریس

واضح رہے کہ عرب اسرائیلی ان فلسطینیوں کی آل اولاد ہیں جو 1948 میں اسرائیل کے قیام کے بعد اپنی آبائی سرزمین پر رہ گئے تھے۔ وہ ملک کی 97 لاکھ آبادی کا تقریباً 20 فی صد ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں عرب خاندان کے افراد کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک رکھا جاتا ہے جبکہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے اسے مکمل طور پر نظر انداز کیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں