پاکستان کو نقصانات کے ازالے کیلئے تعاون کی ضرورت ہے، انتونیو گوتریس


نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ تباہ کن سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں بدترین معاشی بحران پیدا ہوا۔

پاکستان میں حالیہ سیلاب کے تناظر میں ہنگامی امداد، بحالی اور تعمیرنو پر جنرل اسمبلی کو غیر رسمی بریفنگ میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے اور پاکستان کو نقصانات کے ازالے کے لیے عالمی برادری کے تعاون کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ تباہ کن سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں بدترین معاشی بحران پیدا ہوا اور عالمی اداروں کو سیلاب کے بعد پاکستان سے کیے وعدے پورے کرنے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک 90 فیصد گرفتار بھکاری پاکستانی ہیں، رپورٹ

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے ترقی پذیر ملکوں کی ہر طرح سے مدد کریں اور ماحولیاتی انصاف کے لیے پاکستان ’’لٹمس ٹیسٹ‘‘ کی حیثیت رکھتا ہے۔


متعلقہ خبریں