الیکشن کمیشن نے ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کر دی

Election Commission

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ابتدائی فہرست فارم 5 کے ساتھ آفیشل ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہے۔

ورلڈ کپ سے قبل نئی ون ڈے رینکنگ جاری

ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت 27ستمبر سے 26 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ابتدائی حلقہ بندیوں کے نقشہ جات بھی الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ابتدائی حلقہ بندیوں کی باضابطہ منظوری بھی دے دی ہے۔

عرفان پٹھان نےورلڈکپ کیلئے اپنی ٹاپ فور ٹیموں کا نام بتا دیا

الیکشن کمیشن کے مطابق ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات متعلقہ حلقے کا ووٹر کر سکتا ہے، ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات 27 اکتوبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

اعتراضات دائر کرنے کے لیے متعلقہ حلقے کا ووٹر ہونا ضروری ہے۔ضلع کے نقشہ جات الیکشن کمیشن سے ضروری قیمت ادا کر کے لیے جا سکتے ہیں۔

یو رو،پائونڈ اور ریال کی قیمتوں میں نمایاں کمی

بذریعہ کوریئر ڈاک اور فیکس اعتراضات قابل قبول نہیں ہوں گے۔الیکشن ایکٹ 2017 کے رول 12 کے تحت اعتراضات جمع کروانے ہوں گے۔


متعلقہ خبریں