ایکس وائرس کورونا سے زیادہ خطرناک ہو سکتا ہے، ماہرین صحت


لندن: برطانیہ کے ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ نیا ایکس وائرس کورونا وبا سے زیادہ خطرناک صورتحال اختیار کر سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ کی ویکسین ٹاسک فورس کی سابق سربراہ کیٹ بنگھم نے کہا ہے کہ ایکس وائرس اس وقت خطرناک صورتحال اختیار کر سکتا ہے اس لیے اس پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایکس وائرس پر خصوصی نظر نہ رکھی گئی تو یہ کورونا سے بھی زیادہ خطرناک صورتحال اختیار کر جائے گا۔

کیٹ بنگھم نے کہا کہ نیا وائرس 1919-1920 کے تباہ کن ہسپانوی فلو جیسا ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں ڈینگی سے ہلاکتیں 900 ہو گئیں

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ایکس وائرس، بیکٹیریا یا فنگس کچھ بھی ہوسکتا ہے اور اس کا ابھی تک کوئی علاج دستیاب نہیں ہے۔

ماہرین صحت نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 1918 سے 1919 کے فلو کی وبا نے دنیا بھر میں کم از کم 5 کروڑ افراد کو ہلاک کیا تھا جو کہ پہلی جنگ عظیم میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد سے زیادہ تھی اور خدشہ ہے کہ اس ایکس وائرس سے بھی اسی پیمانے پر تباہی آسکتی ہے۔


متعلقہ خبریں