میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، خاور مانیکا

میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، خاور مانیکا

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کا گرفتاری کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق عدالت میں پیشی کے بعد خاور مانیکا نے کہا ہے کہ میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے،مجھ پرالزام کیا ہے؟ کیا کسی نے شادی ہال دیکھا ہے، ہم نے وہاں ایک دربار بنایا ہوا ہے،60سال سےدکانیں ہیں جو قبرستانوں سے ملحقہ تھیں۔

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار

خیال رہے کہ اوکاڑہ کی مقامی عدالت نے خاور مانیکا کا 8روزہ ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 4 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے۔

بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو اینٹی کرپشن نےعدالت میں پیش کیاتھا، ان پر سرکاری اراضی پر دکانیں، شادی ہال تعمیر کرنے کا الزام ہے۔

خیال رہے کہ خاور مانیکا کو بیرون ملک جانے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں