امریکہ نے سکھ رہنما کے قتل کی شفاف تحقیقات کو اہم قرار دے دیا

فوٹو: فائل


واشنگٹن: امریکہ نے ہردیپ سنگھ قتل کی شفاف تحقیقات کو انتہائی اہم قرار دے دیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل پر کینیڈین شراکت داروں سے رابطے میں ہیں اور کینیڈین وزیر اعظم کے بیانات کے بعد شدید تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل کی شفاف تحقیقات انتہائی اہم ہیں اور قتل کے ذمہ داروں کو سامنے لانا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ 3 ماہ قبل سکھوں کی خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجار کو کینیڈا میں قتل کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کسی کو بھی اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے نہیں دیں گے، نگران وزیر اعظم

کینیڈا نے سکھ رہنما کے قتل کا ذمہ دار بھارت کو قرار دیتے ہوئے سخت برہمی کا اظہار کیا اور بھارت کے سفارتکار کو ملک بدر کر دیا تھا۔ اس کے بعد عالمی خفیہ ایجنسی نے بھارت سکھ رہنما کے قتل کی ذمہ داری بھارت پر عائد کر دی تھی۔


متعلقہ خبریں