علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی : میٹرک اور ایف اے کے پرچے ری شیڈول

aiou

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے 12ربیع الاول کو عام تعطیل کے باعث 29ستمبر کو ہونے والے میٹرک، ایف اے/آئی کام کے پرچے کورس کوڈز نمبر 208،212، 355اور 357 ری شیڈول کردئیے،اب یہ پرچے 6اکتوبر کو لئے جائیں گے۔

نیلم جہلم سرچارج اور پی ٹی وی فیس ، شہری کی درخواست واپس، نیپراسے رجوع کی ہدایت

کنٹرولر امتحانات کے مطابق پہلے سے جاری کردہ رول نمبر سلپس،ا وقات کار، امتحانی مراکزنئی تاریخ کے لئے کارآمد ہوں گے یعنی اِن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

دوسری جانب علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں اوورسیز پاکستانیوں اور انٹرنیشنل طلبہ کے لئے دوسرے مرحلے میں پیش کئے جانے والے تعلیمی پروگراموں بی اے(ایسوسی ایٹ ڈگری)، بی بی اے، ایسوسی ایٹ ڈگری اِن ایجوکیشن، بی ایڈ، بی ایس(او ڈی ایل پروگرامز)اورپوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کے داخلوں کی آخری تاریخ 30ستمبر مقرر کی گئی ہے۔

آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے کیش پرائز کا اعلان کر دیا

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی وطن عزیز کی واحد جامعہ ہے جو پوری دنیا میں مقیم پاکستانیوں سمیت انٹرنیشنل طلبہ کو تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کررہی ہے۔


متعلقہ خبریں