شوگر کے مریضوں کو آنکھوں کی سوجن ختم کرنے کیلئے ٹیکے لگائے گئے، سید ثمر عباس


سینئر اینکر پرسن سید ثمر عباس نے کہا ہے کہ لاہور، قصور ، ملتان اور صادق آباد میں ذبابیطس کے مریضوں کو قوت بصارت میں بہتری کا لالچ دے کر لاکھوں روپے لے کر ان کی بینائی چھین لی گئی۔

ہم نیوز کے پروگرام” پاکستان ٹو نائٹ ود سید ثمر عباس” میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان ثمر عباس نے کہا کہ 20 ستمبر کو لاہور کے نجی ہسپتالوں میں شوگر کے مریضوں کو آنکھوں کی سوجن ختم کرنے کیلئے ٹیکے لگائے گئے،جس کے ری ایکشن سے 14 سے 20 مریضوں کی بینائی چلی گئی۔

پنجاب میں آنکھوں کا انفیکشن تیزی سے پھیلنے لگا

سید ثمر عباس نے بتایا کہ بینائی سے متاثر ہونیوالوں میں قصور سے رہنما پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری منظور احمد کے بھائی بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر چودھری منظور احمد نے کہا ہے کہ انجکشن لگنے سے میرے چھوٹے بھائی کی نظر جا چکی ہے۔

آنکھوں کے انجکشن سے بینائی متاثر ہونے پر تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ، اہم انکشافات

اس انجکشن پر دنیا بھر میں پابندی ہے، امریکا 2011 اور بھارت 2016 میں اس انجکشن پر پابندی لگا چکا ہے ، تحقیقات کی جائیں کہ انجکشن درآمد کرنے کی اجازت کیسے دی گئی۔

انہوں نے کہا  ہے کہ میں نے اپنے بھائی کے حوالے سے یہ خبر اس لیے شیئر کی تاکہ باقی لوگ بچ جائیں جن کو یہ انجیکشن لگنے ہیں انہیں نہ لگیں۔

بخار کی دوا پیڈولل سسپشن کا ایک بیچ غیر معیاری قرار

رہنما پیپلز پارٹی کا  مزید کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ جو ہونا تھا وہ ہوگیا لیکن میری خواہش ہے باقی لوگ اس تباہی و بربادی سے بچ جائیں


متعلقہ خبریں