آج بھی ٹی 20 کرکٹ میں بابر کو میڈان اوور کروا سکتا ہوں،محمد آصف


پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر محمد آصف نے کہا ہے کہ انہوں نے ہی بابر اعظم کو ٹرائلز کے دوران منتخب کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد آصف نے بتایا میں نے بابر اعظم کو صرف 2گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد ٹرائلز میں منتخب کیا، آپ ان کے والد سے پوچھ سکتے ہیں کہ میں نے بابر کو زیڈ ٹی بی ایل ٹرائلز میں منتخب کیا تھا۔

مزید کہا کہ بابر اعظم ملک کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں لیکن وہ پاور پلے میں گیندیں ڈاٹ کرتے ہیں جس سے محمد رضوان پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔میں آج بھی ٹی 20 کرکٹ میں بابر اعظم کو میڈان اوور کروا سکتا ہوں، اگر آپ ان کو اچھی گیندیں دیں تو وہ گیند کو نہیں مار سکتے۔

محمد آصف نے مزید کہا کہ ہمارے پاس سکواڈ میں تمام باؤلرز ایوریج ہیں، کوئی خاص نہیں ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں