برطانیہ میں سگریٹ پر پابندی عائد کیے جانے کا امکان


برطانوی وزیراعظم رشی سونک کی جانب سے ملک میں سگریٹ پر پابندی لگائے جانے کا امکان ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم ایسے اقدامات متعارف کرانے پر غور کر رہے ہیں جن سے آنیوالی نسل پر سگریٹ خریدنے پر پابندی لگ جائے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم انسداد تمباکو نوشی کے اقدامات پر غور کر رہے ہیں جیسا کہ نیوزی لینڈ نے گزشتہ برس اعلان کیا تھا جس کے مطابق یکم جنوری 2009 کو یا اس کے بعد پیدا ہونے والے ہر فرد کو تمباکو فروخت کرنے پر پابندی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس سے متعلق زیرِ غور پالیسیاں اگلے سال کے متوقع انتخابات سے قبل صارفین پر مرکوز ایک نئی مہم کا حصہ ہیں۔

اس حوالے سے برطانوی حکومت کے ترجمان کاکہنا ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں کہ وہ سگریٹ نوشی چھوڑ دیں اور 2030 تک سگریٹ نوشی سے پاک رہنے کے ہمارے عزائم کو پورا کریں۔ ترجمان کے مطابق یہی وجہ ہے کہ ہم نے سگریٹ نوشی کی شرح کو کم کرنے کے لیے پہلے بھی اقدامات کیے ہیں۔


متعلقہ خبریں