سراج الحق نے معاہدوں کی تفصیلات قوم کے سامنے رکھنے کا مطالبہ کر دیا

فائل فوٹو


لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور آئی پی پیز معاہدوں کی تفصیلات قوم کے سامنے رکھنے کا مطالبہ کر دیا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے لاہور میں گورنر ہاؤس کے سامنے جاری دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے بڑے صوبے پنجاب پر چند خاندان قابض ہیں لیکن اب پنجاب کو فرسودہ نظام کے خلاف اٹھنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کے دور قوم کے لیے قیامت سے کم نہ تھے اور سابقہ حکمرانوں نے آئی ایم ایف کے کہنے پر عوام کو قربانی کا بکرا بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: تمام سیاسی جماعتوں کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ کو یقینی بنایا جائے گا، نگران وزیر اعلیٰ سندھ

سراج الحق نے کہا کہ اشرافیہ ملک پر بوجھ ہے اور خون غریب کا نچوڑا جا رہا ہے۔ بجلی، پیٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔ اشیائے خورونوش عوام کی پہنچ تک لائی جائیں۔

انہوں ںے کہا کہ آئی ایم ایف اور آئی پی پیز معاہدوں کی تفصیلات قوم کے سامنے رکھی جائیں۔


متعلقہ خبریں