تمام سیاسی جماعتوں کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ کو یقینی بنایا جائے گا، نگران وزیر اعلیٰ سندھ

MAQBOOL BAQIR

کراچی: نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے کہا ہے کہ لیاری کے کھلاڑیوں کو کھیلتا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ ایک دن ہمارے نوجوان بین الاقوامی سطح پر بھی کھیلیں گے۔

نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ککڑی گراؤنڈ کو یورپین معیار کا اسٹیڈیم بنایا گیا ہے جبکہ گراؤنڈ کی مرمت اور سہولیات دیکھ کر خوشی ہوئی۔ امید کرتا ہوں اس طرح کی سہولیات شہر بھر میں ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ میئر کراچی نے بتایا اس طرح کے 20 مقامات پر کام چل رہا اور ایک دن ہمارے نوجوان بین الاقوامی سطح پر بھی کھیلیں گے۔ امید ہے نوجوان پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 2 لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین کو مفت بجلی کی فراہمی روکی جائے، وزارت توانائی

انتخابات سے متعلق بات کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ عام انتخابات صاف و شفاف ہوں گے اور ہماری پوری کوشش ہو گی۔ انتخابات کا انعقاد کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے اور ہمارا پورا تعاون ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ کو یقینی بنایا جائے گا۔ تمام جماعتوں کو انتخابی مہم اور ووٹرز کو ووٹ کاسٹ کرانے کا بھی موقع ملے گا۔

جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے کہا کہ سندھ کے ترقیاتی کام جاری و ساری ہیں اور کچھ وقت کے لیے جو خلل آیا تھا اس کا ہم نے تدارک کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں