چیئرمین پی ٹی آئی کی 9مقدمات میں ضمانتیں بحال کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

pti imran khan

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دوبارہ بحال کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی 9ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ 6ماہ سے ہماری ضمانت کی درخواستیں التوا کا شکار ہیں،سائفر کیس میں بلاجواز گرفتاری کی گئی، آج بھی انتقامی کاررروائیوں کیخلاف فیصلہ نہیں آئے گا تو کب آئے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی گرفتار ہونے پر عدالت کے سامنے پیش نہیں ہو سکے، ہم نے ٹرائل کورٹ جج کو چیئرمین پی ٹی آئی کی قید بارے آگاہ کیا،ٹرائل کورٹ جج کو چیئرمین پی ٹی آئی کوپیش کرنے کا حکم دینا چاہئے تھا۔

جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں عدم پیروی پر خارج کیں،عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔


متعلقہ خبریں