نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاست دانوں کے 80کرپشن کیسز بحال ہوگئے

نواز زرداری

نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف،سابق صدر آصف زرداری اور دیگر سیاست دانوں کے 80کرپشن کیسز بحال کرتے ہوئے احتساب عدالت اسلام آباد کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے ایکشن لیتے ہوئے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں 80کیسز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے،اس حوالے سے نیب نے رجسٹرار احتساب عدالت کو خط لکھ دیا جس کے بعد جمعرات کو (کل) کیسز کا ریکارڈ پیش کیا جائے گا۔

مہنگائی کے ذمہ دار نواز شریف اور شہباز شریف ہیں، پرویز الہٰی

عدالتی حکم پر آصف علی زرداری، نواز شریف، مراد علی شاہ، شاہد خاقان عباسی سمیت 80کیسز بحال کردیے گئے ہیں،اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا داخل دفتر کیا گیا کیس بھی کھولا جارہا ہے۔

ذرائع نیب کورٹ کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹ کیسز بھی بحال ہوگئے ہیں۔

لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، نواز شریف مقدمات کا سامنا کرینگے ، بلاول بھٹو

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کیس کھل گیا، نواز شریف، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس بھی کھل گیا ہے،ذرائع کا کہنا تھا کہ نیب فہرست کے حساب سے (کل) ریکارڈ پیش کرے گی۔


متعلقہ خبریں