بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 82 پیسے اضافے کا امکان

Electricity بجلی مزید مہنگی

مہنگائی سے پریشان حال عوام پر بجلی کی قیمت بڑھا کر مزید بوجھ لادنے کا امکان ہے، سی پی پی اے نے نیپرا میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست جمع کروا دی۔

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 82 پیسے اضافے کا امکان ہے، یہ درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔

نگران وزیراعظم نے سرکاری افسران کی مفت بجلی سہولت ختم کرنے سے روک دیا

گزشتہ ماہ 15 ارب 47 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی،رپورٹ کے مطابق بجلی کی پیداواری لاگت 131 ارب 11 کروڑ روپے رہی۔

بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر ایک ماہ میں 31 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا، سی پی پی اے کی درخواست پر 27 ستمبر کو سماعت ہو گی۔


متعلقہ خبریں