کپتان کے ایشوز پر بات کرنے والے بہت بڑے نیوٹن اور آئن سٹائن ہیں، ثقلین مشتاق


سابق ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم ثقلین مشتاق نے کہا ہےکہ جو لوگ کپتان کے ایشوز پر بات کر رہے ہیں میرا خیال ہے یہ بہت بڑے نیوٹن اور آئن سٹائن ہیں۔ 

ہم نیوز کے پروگرام”پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس” میں ثقلین مشتاق نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ نیوٹن اور آئن سٹائن ہیں ان کے اندر پورے پاکستان کا غم بھرا ہوا ہے، یہ پاکستان کے بہت بڑے خیر خواہ ہیں۔

نسیم شاہ کے ٹیم میں نہ ہونے کی وجہ سے بہت فرق پڑے گا، محمد وسیم

انہوں نے کہا ہے کہ ٹیم ورلڈ کپ کیلئے جارہی ہے، یہ سب مل کر کپتان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھانا شروع ہو گئے ہیں، یہ کپتان کے تختے الٹا رہے ہیں اور بہت بڑے بڑے دعوے کر رہے ہیں۔

ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ پچھلی دفعہ جب میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے ورلڈ کپ کیلئے جارہا تھا تو اس وقت بھی ایسی بہت ساری باتیں چلی تھیں۔

اسے نکال دواور اس کھلاڑی کو رکھ لو،کپتان کے یہ ایشوز چل رہے ہیں۔

ہرشا بھوگلے نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی انجری کو پاکستان کیلئے بڑا نقصان قرار دیدیا

اب ورلڈ کپ کو ہفتہ یا دس دن رہ گئے ہیں اور انہوں نے پھر سے اس طرح کی باتیں شروع کر دیں ہیں، خدا کا واسطہ بس کر دیں۔

سابق ہیڈ کوچ کا مزید کہنا تھا کہ پورے سوشل میڈیا پر بھرمار ہے، کسی کی چڑیا، کسی کی فاختہ تو کسی کا طوطا اور کوئی کبوتر لے کر سب نے چڑیا گھر کا ماحول بنایا ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں