پریکٹس اینڈ پروسیجرز ایکٹ کی سماعت کل ، چیف جسٹس قاضی فائز نے بینچ تشکیل دیدیا

جسٹس قاضی فائز نے از خود نوٹس کے دائرہ اختیار کیلئے قائم بینچ پر اعتراض اٹھا دیا

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ کل 18 ستمبر کو سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی سماعت کرے گا۔

نئے چیف جسٹس نے سماعت کیلئے فل کورٹ بینچ تشکیل دیدیا، جس کے بعد رجسٹرار آفس نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف کیس میں فل کورٹ بننے کا امکان

سابق چیف جسٹس کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر حکم امتناع جاری کیا تھا۔

درخواست گزاروں نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی تھی کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کا تصور، اس کی تیاری، توثیق اور اس کو پاس کیا جانا بددیانتی پر مبنی ہے، لہٰذا اسے خلاف آئین قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔

 


متعلقہ خبریں