ایشیا کپ، سری لنکا اور بھارت کے مابین فائنل میچ کے دوران بارش کا 60 سے 70 فیصد امکان ظاہر کر دیا گیا۔
کولمبو میں موجود ہم نیوز کے رپورٹر عثمان خان نے پروگرام”ایشیا کپ 2023، جہاں کرکٹ وہاں ہم” میں موسم سے متعلق بتایا کہ پچھلے دو روز کے دوران کولمبو میں موسم اچھا ہے۔
کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع
مزید بتایا کہ گزشتہ روز بنگلہ دیش اور بھارت کےدرمیان میچ میں دھوپ نکلی رہی تاہم کل سری لنکا اور بھارت کے درمیان ہونیوالے فائنل میچ میں 60 سے 70 فیصد بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے لیکن اس بات کا قوی امکان ہے کہ کرکٹ شائقین پورا فائنل میچ دیکھ سکیں گے۔