نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا

naya pakistan

نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا


سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کی شرح منافع میں اضافہ کر دیا ہے۔

پٹرول کے خرچے میں کمی لانے کے آسان ترین طریقے

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ تین ماہ کے ڈالر بلز کا منافع 125 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 8.25 فیصد کردیا گیا ہے اور تین ماہ کے برطانوی پاؤنڈ بلز کا منافع 175 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 7.25 فیصد جب کہ تین ماہ کے یورو این پی سیز کا منافع 225 پوائنٹس بڑھا کر 6.25 فیصد کردیا گیا ہے۔

خفیہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کا ریٹ 270 روپےتک گر گیا

مرکزی بینک کے مطابق 6 ماہ کے ڈالر این پی سیز کا منافع 130 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 8.5 فیصد، 12 ماہ کے این پی سیز کا منافع 150 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 9 فیصد، 6 ماہ کے پاؤنڈ اسٹرلنگ این پی سیز کا منافع 150 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 7.50 فیصد جب کہ 12 ماہ کے پاؤنڈ اسٹرلنگ این پی سیز کا منافع 100 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 8 فیصد کیا گیا ہے۔

آزادکشمیر میں احتجاج رنگ لے آیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس

سٹیٹ بینک کے مطابق6 ماہ کے یورو این پی سیز کا منافع 200 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 6.5 فیصد، 12 ماہ کے یورو این پی سیز کا منافع 200 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 7 فیصد، 3 اور 5 سال کے اسٹرلنگ اور یورو این پی سیز کا منافع 7.5 اور 6.5 فیصد برقرار ہے۔

چینی الیکٹرک کار کمپنی کا پاکستان میں کام شروع کرنے کا منصوبہ

سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستانی روپے کے 3 ماہ کے این پی سیز کا منافع 6 فیصد بڑھا کر 21 فیصد، 6 ماہ کے روپے این پی سیز کا منافع 600 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 21.25 فیصد اور 12 ماہ کے روپے این پی سیز کا منافع 600 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 21.50 فیصد کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ 3 سالہ روپے این پی سیز کا منافع 350 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 17.5 فیصد اور 5 سالہ روپے این پی سیز کا منافع 150 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 15 فیصد کیا ہے۔

تمام ڈسکوز ہنگامی بنیادوں پر بجلی صارفین کو ریلیف دیں ، نیپرا کی ہدایت

سٹیٹ بینک کے مطابق اوورسیز پاکستانی ڈالر این پی سیز میں کم از کم ایک ہزار ڈالر کی سرمایہ کرسکتے ہیں جب کہ 3 اور 5 سال کے این پی سیز کا منافع 8،8 فیصد برقرار ہے۔


متعلقہ خبریں