رشمیکا مندانا سلمان خان کی ہیروئن منتخب ہوگئیں

سلمان خان salman khan

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم سکندر میں ان کے مدِ مقابل ساتھ فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ رشمیکا مندانا کو کاسٹ کیے جانے کی خبریں گردش میں ہیں۔

بھارتی میڈیا میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ فلم سکندر کی شوٹنگ کا آغاز مئی 2024 سے کیا جائے گا جبکہ یہ فلم سال 2025 میں عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

شگفتہ اعجاز نے دوسری محبت اور دوسری شادی پر لب کشائی کردی

اس فلم کی ہدایتکاری بالی ووڈ کی مقبول ترین فلم گجنی کے ہدایتکار اے آر مروگاداس اور ساجد ناڈیا ڈوالا کر رہے ہیں جبکہ سلمان خان اپنے فلمی کریئر میں پہلی مرتبہ مروگاداس کے ساتھ کام کریں گے۔

اب بھارتی میڈیا میں یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ فلم کے ہدایتکار نے سکندر میں سلمان خان کے ساتھ رشمیکا مندانا کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ لے لیا ہے اور اس کی وجہ اسکرپٹ کی ڈیمانڈ ہے۔

یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ خود رشمیکا مندانا اس فلم کا حصہ بن پانے پر بے حد خوش ہیں اور ان کو فلم کی کہانی بھی بہت پسند آئی ہے۔


متعلقہ خبریں