آپریشن جاری رہا تو ڈالر کا ریٹ 250 تک بھی آسکتا ہے، ملک بوستان

malik bostan

ڈالر کا ریٹ 250 روپے تک آنے کی پیشگوئی


چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان نے کہا ہے کہ آپریشن جاری رہا تو ڈالر کا ریٹ 250 تک بھی آسکتا ہے۔

16 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بھاری اضافہ متوقع

تفصیلات کے مطابق ایک ویڈیو بیان میں ملک بوستان نے ملک بھر میں ڈالر کی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن پر آرمی چیف کو قوم کی طرف سے مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے یہ بیڑا اٹھایا جو سول حکومت کو اٹھانا تھا۔ مجبوراً یہ بھاری پتھر آرمی چیف نے اٹھایا اور کر دکھایا۔

کولمبو میں پاکستان اور سری لنکا کا میچ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کرگیا

چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ کریک ڈاؤن کی وجہ سے آج پاکستان میں چینی کے ریٹ کم ہو رہے ہیں۔

ملک بوستان نے مزیدکہا کہ بجلی اور پیٹرول کے ریٹ بھی کم ہوں گے جبکہ ڈالر کا ریٹ بھی مسلسل کم ہو رہا ہے۔


متعلقہ خبریں