جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس، پرویز الہٰی کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم


انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) اسلام آباد کی طرف سے سابق وزیراعلی پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر پرویز الہی کی ضمانت منظور کرلی گئی، عدالت نے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ای ٹی سی اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ پرویز الہٰی سے دوران ریمانڈ کچھ برآمد نہیں ہوا۔ پرویز الہٰی سے مزید تفتیش بھی نہیں ہونی، ایف آئی آر میں بھی پرویز الہٰی نامزد نہیں ہیں۔

اینٹی کرپشن کا چودھری پرویز الٰہی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

اے ٹی سی اسلام آباد کی طرف سے فیصلہ سناتے ہوئے پرویز الہٰی کی 20 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی گئی۔ اے ٹی سی اسلام آباد نے پرویز الہٰی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔


متعلقہ خبریں