اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تجویز دے دی

petrol

ایک سال میں پٹرول 100 ڈیزل 113 روپے لٹر مہنگا


آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آئندہ پندرہ روز کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی۔

اوگرا نے سمری میں 15 ستمبر سے 30 ستمبرکے لئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے تک اضافہ کرنے کی تجویز دی ہے۔

اسی طرح اوگرا کی جانب سے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 24 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے، اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول، ڈیزل میں لیوی پر اضافہ ہوسکتا ہے۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو بھیجی جائے گی، جس پر وزیراعظم سے مشاورت کے بعد جمعہ کی رات کو نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں