سابق وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کی وطن واپسی کی تصدیق کر دی

Shahbaz Sharif

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کی وطن واپسی کی تصدیق کر دی۔

تفصیلات کے مطابق میاں شہبازشریف نے ہم انویسٹگیشن یونٹ کے سربراہ زاہد گشکوری سے خصوصی گفتگومیں تصدیق کی۔

اگلے ماہ وطن واپس آرہا ہوں ، ملک کو خوشحالی کی طرف لے کر جائیں گے، نواز شریف

صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبرکولندن سے واپس پاکستان آئیں گے۔

خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ قائد مسلم لیگ ن پارٹی کی سینیرقیادت کے ہمراہ پاکستان پہنچے گے، مریم نوازپارٹی ورکرزکے ہمراہ نوازشریف کا استقبال کریں گی۔

نواز شریف کی وطن واپسی، جلسے کیلئے 5 مقامات زیر غور

اس حوالے سے پارٹی ذرائع نے کہا ہے کہ نواز شریف ممکنہ طور پر لندن سے سعودی عرب روانہ ہونگے، نواز شریف سعودی عرب سے پاکستان کیلئے روا نہ ہو ں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کے استقبال کیلئے مرکزی قیادت کو ٹاسک سونپ دئیے گئے۔


متعلقہ خبریں