قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے تیسری مرتبہ انٹرنینشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
آئی سی سی مینز ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود بابر اعظم نے ایک اور آئی سی سی کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ کپتان بابر اعظم رواں ماہ ایک مرتبہ پھر آئی سی سی پلیئر قرار پائے ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان کو اگست کے مہینے کی کارکردگی پر پلیئر آف منتھ قرار دیا گیا ہے۔
آئی سی سی کی طرف سے گزشتہ ماہ کے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کیلئے پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور آل راؤنڈر شاداب خان سمیت ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن کا نام شامل کیا گیا تھا۔
بھارت سے شکست، پاکستان کی آئی سی سی رینکنگز میں دوسری پوزیشن برقرار رہے گی
اس حوالے سے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ‘میں آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پانے پر خوش ہوں، گزشتہ ایک ماہ ہماری ٹیم کیلئے غیر معمولی رہا ہے۔ ہم نے شاندار پرفارمنسز کا مظاہرہ کیا ہے۔’
انہوں نے کہا کہ ‘میں نے اپنے کیرئیر کی 150 سے زائد رنز کی دوسری اننگز ملتان کے کراؤڈ کے سامنے بنائی جس سے خوشی دوبالا ہوئی۔ ایشیا کپ کے دوران اپنے ملک کے کراؤڈ سامنے کھیل کر اچھا لگا، ایشیا کپ کے میچز عرصہ دراز کے بعد پاکستان میں ہوئے۔’