صدر عارف علوی کی جانب سے الیکشن کی تاریخ دیئے جانے کا امکان ہے۔
سیئنر صحافی اور اینکر کامران شاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ صدر مملکت کی جانب سے الیکشن کی تاریخ دیئے جانے کی توقع ہے۔
From credible sources : It is most likely that President Arif Alvi is about to announce the election date …
— Kamran Shahid (@FrontlineKamran) September 11, 2023
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ الیکشن کی تاریخ دی گئی تو سیاسی ہیجان پیدا ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی کے عہدے کی آئینی مدت پوری ہو چکی ہے جس کے بعد صدر نے اپنی ذمہ داریاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی کے 5 سالہ عہدہ صدارت کی مدت ختم
دوسری جان صدر عارف علوی سے نگران وزیرقانون و انصاف احمد عرفان اسلم نے ملاقات کی ہے۔ جس میں عام انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی، صدر عارف علوی نے کہا کہ مشاورتی عمل کا جاری رہنا ملک میں جمہوریت کیلئے مثبت ہو گا۔