پاک بھارت ٹاکرا، گوگل نے بھارتی ٹیم کو فیورٹ قرار دے دیا

پاک بھارت ٹاکرا، گوگل نے بھارتی ٹیم کو فیورٹ قرار دے دیا

کولمبو میں جاری پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں گوگل نے بھارتی ٹیم کو فیورٹ قرار دے دیا۔

ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج کولمبو کے آر پریمیداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ قومی ٹیم کی طرف سے ٹاس جیت کر باولنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے گوگل نے دونوں ٹیموں کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے فاتح ٹیم کی پیشگوئی کی ہے۔ گوگل نے پاک بھارت ٹاکرے کیلئے بھارتی ٹیم کو فاتح قرار دیا ہے۔

سری لنکا نے بنگلہ دیش کو شکست دیکر ایشیا کپ سے باہر کردیا

گوگل کی پیشگوئی کے مطابق بھارت کے جیتنے کی چانسز 59 فیصد جبکہ پاکستان کے چانسز 41 فیصد ظاہر کیے گئے ہیں۔

دوسری طرف سری لنکن محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان بھارت میچ کے دوران 80 سے 90 فیصد بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ تاہم اس وقت کولمبو میں گہرے بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی جاری ہے جبکہ کولمبو میں اس وقت ٹھنڈی ہوا چل رہی ہے۔

 


متعلقہ خبریں