پشاور اور لاہور میں مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا

مرغی کا گوشت chicken rate

پشاور اور لاہور میں مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا ہے، زندہ مرغی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہو گئی۔

پشاورمیں زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں مزید 25 روپے کی کمی ہونے سے مرغی کی فی کلو قیمت 290 روپے ہو گئی۔

پشاور، ڈبل روٹی، بسکٹ اور سموسے بھی سستے ہو گئے

پشاور میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ہو گیاہے، سرکاری نرخ 90 روپے کلو ہو گئے۔

سرکاری نرخنامے کے مطابق پشاورمیں پیاز فی کلو 80 روپے، مٹر 240 روپے، آلو فی کلو 90 روپے اور کچالو فی کلو 260 روپے میں دستیاب ہے۔

لاہور میں برائلر مرغی کا گوشت 15 روپے سستا ہو کر 377 روپے کلو ہو گیا۔انڈوں کی فی درجن قیمت 251 روپے پر مستحکم رہی۔

آٹے کی قیمت میں کمی، تندور مالکان نے بھی روٹی سستی کر دی

گزشتہ روز برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 46 روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی، جس کے بعد گوشت 392 روپے کلو ہو گیا تھا۔

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں پانچ روز کے دوران 100 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں