ورلڈ کپ کیلئے تمام چیزیں سیٹ ہیں، کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں، فخر زمان

فخر زمان fakhar zaman

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم کی اسٹرینتھ تگڑی ہے، کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں، ورلڈ کپ کیلئے تمام چیزیں سیٹ ہیں، میڈیا پر تو 10 لوگ ہر طرح کی مختلف بات کرتے ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے فخر زمان کا کہنا تھا کہ مجھے اور ہر پلیئر کو اپنے اپنے رولز کا پتہ ہے کہ اس کا کیا نمبر ہے، کھلاڑیوں کو یہ بھی پتہ ہے کہ وہ جا رہے ہیں یا نہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ ، ڈائمنڈ کلب کے ٹکٹ کی قیمت 56 لاکھ روپے ہو گئی

فخر زمان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کی اسٹرینتھ تگڑی ہے کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں، بطور ٹیم ہمارا مائنڈ سیٹ بن چکا ہے کہ ہمیں اٹیکنگ کرکٹ ہی کھیلنی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر اس مائنڈ سیٹ سے ہی گئے تو چانسز ہیں۔

اگر فارم لگی ہوتی ہے تو کوشش ہوتی ہے کہ اس کو لمبا لے کر جاؤں، میرا رول تیز کھیلنا ہے، 10 رنز کروں یا 50 کروں، ٹیم کے کام آنا چاہئیں۔فخر زمان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مائنڈ سیٹ یہ ہی ہے کہ پہلے بیٹنگ کریں تو 200 سے زائد رنز ہی کریں، ورلڈ کپ میں اس مائنڈ سیٹ کے ساتھ جانا ہے، آپ کو نظر آئے گا کہ ہم کس سوچ کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے بالآخر قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

فخر زمان کا کہنا تھا کہ لوگ کیا کہتے ہیں وہ بات الگ ہے، آئرلینڈ سے پہلے میچ کی شکست کے بعد ہم نے میٹنگ کی اور مائنڈ سیٹ بنایا، انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی بی یا سی ٹیم نہیں ہوتی، کسی ٹیم کو سی ٹیم کہنا اس کی توہین ہوتی ہے۔

دوسری جانب قومی سلیکشن کمیٹی نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انتہائی باصلاحیت اور متوازن ٹیم ہے جس میں نوجوانوں اور تجربے کا امتزاج موجود ہے۔ یہ کھلاڑی کچھ عرصے سے ایک ساتھ کھیل رہے ہیں اور عالمی ایونٹ کے لیے اچھی طرح تیار نظر آتے ہیں۔

حارث رؤ ف مکمل طور پر فٹ ہیں اور نیٹ پر اچھی بولنگ کر رہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ آنے والے میچوں میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے کیونکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دیگر بولرز کے ساتھ ان کا اہم کردار ہوگا۔


متعلقہ خبریں