جوان نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ،پہلے دن کمائی کا حیران کن ریکارڈ

jawan

جوان نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے پہلے دن کمائی کا حیران کن ریکارڈ


بھارتی اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’’جوان‘‘ نے ریلیز کے پہلے ہی دن دنیا بھر سے 150 کروڑ روپے کی کمائی کرکے نیا ریکارڈ بنالیا ہے۔

حریم شاہ سوشل میڈیا اکائونٹ خود نہیں چلاتی ، شوہر بلال شاہ کے دوران تفتیش اہم انکشافات

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’’جوان‘‘اب تک کی واحد اور پہلی بھارتی فلم بن گئی ہے جس نے ریلیز کے پہلے دن اپنے ملک سے زیادہ بیرون ممالک سے کمائی کی۔

شاہ رخ خان کی فلم نے ریلیز کے پہلے دن بھارت سے 65 کروڑ جب کہ باقی ممالک سے 85 کروڑ روپے کی رقم بٹوری۔

عامر لیاقت نے پوسٹمارٹم نہ کروانے کی وصیت کی تھی، بشریٰ اقبال

یہی نہیں بلکہ’ ’جوان‘‘ صرف بھارت میں ہی پہلے دن ریکارڈ 65 کروڑ روپے کمانے والی پہلی فلم بن گئی اور پہلی بار کسی بالی و وڈ فلم نے جنوبی بھارتی فلموں یعنی تامل اور تیلگو زبان میں بننے والی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اس سے قبل رواں برس جنوری میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی فلم ’’پٹھان‘ ‘بھی پہلے دن ریکارڈ یعنی 57 کروڑ روپے کمانے والی بھارتی فلم بنی تھی۔

اپنے دوست سے شادی کی افواہیں ،علی سیٹھی نے خاموشی توڑ دی

ہندوستان ٹائمز کے مطابق ’’جوان‘ ‘نے بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک سے مجموعی طور پر 150 کروڑ روپے بٹورے جو اس سے قبل کسی بھی بھارتی فلم نے نہیں بٹورے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فلم نے بیرون ممالک میں سے سب سے زیادہ آسٹریلیا سے جب کہ دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ سے کمائی کی ۔


متعلقہ خبریں