نجی بینک کا ایریا منیجر کھاتے داروں کے 60 کروڑ لیکر امریکہ فرار

fraud

نجی بینک کا ایریا مینیجر کھاتے داروں کے 60 کروڑ لیکر امریکہ فرار


فیصل آباد میں نجی بینک کا ایریا منیجر کھاتے داروں کے 60 کروڑ روپے لیکر امریکہ فرار ہوگیا۔

خام تیل کی عالمی قیمتوں میں 1 فیصد سے زائد کمی

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل آباد کے سوسا روڈ مدینہ ٹاؤن میں واقع نجی بینک کا ایریا منیجر 500 سے زائد اکاؤنٹ ہولڈرز کو ڈبل پیسے کا لالچ دے کر 60 کروڑ روپے لیکر امریکہ فرار ہوگیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق 500 سے زائد اکاؤنٹ ہولڈرز اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

ای او بی آئی کے تحت پنشن کی رقم میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

ایریا منیجر عمارکیانی 5 ماہ سے متوازی بینکنگ چلارہا تھا، ملزم نے کھاتے داروں کو زیادہ منافع کا لالچ دیکر رقم لی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق عمارکیانی نے رقم بینک میں جمع کرانے کے بجائے کھاتے داروں کو جعلی دستاویزات دیں۔

چاول کی عالمی قیمتیں 15 سال کی بلند ترین سطح پر

ملزم نے بینک کی 8 برانچز کے عملے کو بھی ساتھ ملا رکھا تھا۔ایف آئی اے کا مزید بتانا ہے کہ فراڈ میں ملوث دوسرے بینک افسران بھی یورپ فرار ہو گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں