ای او بی آئی کے تحت پنشن کی رقم میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

rupee

مالی سال 22-2021 وفاقی سرکاری اداروں میں900 ارب کے مبینہ غبن کا انکشاف


ای او بی آئی کے تحت پنشن کی رقم میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خاص اوورسیز پاکستانیز اور ہیومن ریسورسز جواد سہراب ملک نے کہا ہے کہ ای او بی آئی کے تحت پنشن حاصل کرنے والے افراد کیلئے رقم میں 17 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

قومی کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا تنازع پھر سر اٹھانے لگا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے تازہ پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پنشن کی رقم 8500روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پنشن کی مذکورہ رقم میں اضافے کا اطلاق جولائی 2023سے نافذ العمل ہوگا۔ ستمبر 2023سے اضافہ کی گئی رقم پنشنرز تک پہنچنا شروع ہوگی۔

قومی کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا تنازع پھر سر اٹھانے لگا

جواد سہراب ملک نے کہا کہ پنشن میں جولائی اور اگست کے واجبات بھی شامل ہوں گے، ان شاءاللہ نگراں حکومت کا یہ اقدام لاکھوں پنشنرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔


متعلقہ خبریں