خیبر پختون خوا، دورانِ ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال پر پابندی

موبائل فون

خیبر پختون خوا کے محکمہ صحت نے دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔

اس حوالے سے محکمہ صحت نے تمام ہسپتالوں اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو مراسلہ بھیج دیا۔محکمہ صحت نے مراسلے میں کہا کہ موبائل کے استعمال سے متعلق عوامی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔

شہریوں کو موبائل فون قسطوں پر دینے کا فیصلہ

موبائل کے استعمال پر مریضوں اور عملے کے درمیان لڑائی جیسے واقعات ہو چکے ہیں،مراسلے میں کہا گیا کہ ڈیوٹی کے اوقات میں موبائل فون کے استعمال سے مریضوں کا علاج متاثر ہوتا ہے۔

خیبر پختون خوا کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ دورانِ ڈیوٹی موبائل فون استعمال کرنے پر کارروائی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں