ایک ہفتے کے دوران 4 سیارچے زمین کے قریب سے گزریں گے


واشنگٹن: امریکی خلائی ادارے ناسا نے کہا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 4 سیارچے زمین کے قریب سے گزریں گے تاہم اس سے زمین کو کوئی خطرہ نہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ناسا کے سیارچوں کی نگرانی کرنے والے ڈیش بورڈ کے مطابق 2 سیارچے 8 ستمبر کو زمین کے قریب سے گزریں گے۔ جن میں کیو سی 5 نامی سیارچے کا سائز 79 فٹ جو جہاز کے برابر ہے اور جی ای نامی سیارچے کا سائز 26 فٹ جو ایک بس کے برابر ہے۔

کیو سی 5 سیارچہ تقریباً 41 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے اور جی ای سیارچہ زمین سے 56 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے گزرے گا۔

جہاز کے برابر دوسرے سیارچے کیو ایف 6 کا سائز تقریباً 68 فِٹ ہے اس سیارچے کو رواں سال ہی دریافت کیا گیا ہے۔ یہ 10 ستمبر کو زمین کے قریب سے گزرے گا۔ یہ سیارچہ زمین کے سب سے زیادہ قریب یعنی صرف 25 لاکھ کلو میٹر کے فاصلے سے گزرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کے مکمل تیار کردہ یونٹس کی درآمدات میں 61 فیصد کمی

زمین کے قریب سے 12 ستمبر کو گزرنے والا چوتھا اور آخری سیارچہ آر ٹی 2 ایک بس کے برابر ہے۔ یہ سیارچہ زمین سے 41 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے گزرے گا۔

ان سے قبل 6 ستمبر کو جے اے 5 نامی سیارچہ زمین سے 49 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے گزر چکا ہے۔ اس سیارچے کو 2021 میں دریافت کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں