گاڑیوں کے مکمل تیار کردہ یونٹس کی درآمدات میں 61 فیصد کمی


گاڑیوں کے مکمل طورپرتیارکردہ یونٹس (سی بی یو) کی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک اورادارہ شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں گاڑیوں کے مکمل طورپرتیارکردہ یونٹس کی درآمدات کامالیاتی حجم 5.622 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 61 فیصد کم ہے۔

گزشتہ سال جولائی میں گاڑیوں کے مکمل طورپرتیارکردہ یونٹس کی درآمدات کا حجم 11.44 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

جون کے مقابلہ میں جولائی میں گاڑیوں کے مکمل طورپرتیارکردہ یونٹس کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیا، جون میں گاڑیوں کے مکمل طورپرتیارکردہ یونٹس کی درآمدات کاحجم 3.85 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی میں بڑھ کر5.622 ملین ڈالرہوگیا۔

مالی سال 2023 میں گاڑیوں کے مکمل طورپرتیارکردہ یونٹس کی درآمدات پر79.17 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جومالی سال 2022 میں 476.67 ملین ڈالرتھا۔


متعلقہ خبریں