مقبوضہ کشمیر میں میڈیا کیخلاف بھارتی مہم کی رپورٹ جاری


لندن: برطانوی نشریاتی ادارے نے مقبوضہ کشمیر میں میڈیا کے خلاف بھارتی مہم کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کے خلاف بھارت کے کریک ڈاون پر رپورٹ جاری کر دی ہے اور اس رپورٹ کو”کوئی بھی خبر آپ کی خبر ہوسکتی ہے” کے نام سے شائع کیا گیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت پریس کو ڈرانے اور خاموش کرانے کی مذموم مہم چلا رہی ہے جبکہ بھارتی حکومت کے خلاف الزامات کی تحقیقات میں سال سے زائد وقت لگا۔

تحقیقات کے دوران صحافیوں سے چھپ چھپ کر ملنا پڑا اور صحافیوں نے انتقامی کارروائیوں کے خوف سے اپنے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی۔ متعدد بار مقامی انتظامیہ اور پولیس سے ان الزامات کا جواب دینے کے لیے بھی رابطہ کیا گیا اور ای میلز کی مدد سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر کوئی جواب نہیں ملا۔

صحافیوں کے مطابق خطرہ محسوس ہوتا ہے تو پاس چھپنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوتی۔


متعلقہ خبریں