شاہین شاہ آفریدی اور حارث رئوف کی بولنگ پر شعیب اختر کا دلچسپ تبصرہ

Shoaib Akhtar

ایشیا کپ 2023، کینڈی میں پاکستان اور بھارت کے میچ میں فاسٹ بولرز کی عمدہ بولنگ پر شعیب اختر کا ردعمل آگیا۔

تین کھلاڑی آؤٹ ہونے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اخترنے خوشی میں آکر پیغام جاری کر دیا، سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ کتنے لوگ تھے بھائی؟ تین؟ تین میں سے دو تو شاہین شاہ کھا گیا۔

اروشی روٹیلا نے نسیم شاہ کی نئی تصویر شیئر کردی

خیال رہے کہ پالی کیلے، ایک بار پھر بارش سے پاک بھارت میچ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے ، کور سے گراونڈ کو ڈھانپ دیا گیا، ہدف کے تعاقب میں پاکستان اننگز کا آغاز نہ ہو سکا۔

ایشیا کپ 2023 کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 267 رنز کا ہدف دے دیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے تاریخ رقم کر دی

میچ 45اوور زتک محدود ہوا تو پاکستان کو 254رن کا ہدف ملےگا،اگر میچ40اوورز تک محدود ہواتو پاکستان کو 239رن بنانے ہوں گے۔


متعلقہ خبریں