جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں اٹیکنگ کرکٹ کھیلیں گے، ندا ڈار


کراچی:  پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں اٹیکنگ کرکٹ کھیلیں گے۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے کراچی نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے کافی محنت کر رہے ہیں اور خوش ہیں کہ پاکستان ویمن ٹیم کے لیے بھی سیریز ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کو کنٹریکٹ ملنے سے ڈومیسٹک کرکٹ بہتر ہو گی اور کھلاڑیوں کا مورال بڑھ رہا ہے جس کا مطلب ہے ہم مثبت جانب جا رہے ہیں۔ بابر اعظم اور دیگر کھلاڑی اچھا کھیل پیش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور، ایشیا کپ کے سیکیورٹی انتظامات کیلئے لگائے گئے کیمروں کا سامان چوری

 

ندا ڈار نے کہا کہ مینز کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سے ہمیں بھی موٹیویشن ملتی ہے اور ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کے لیے نیک خواہشات ہیں، دنیا بھر میں جارحانہ انداز سے ٹی 20 کرکٹ کھیلی جاتی ہے اور ہماری ٹیم بھی اب اٹیکنگ کرکٹ کھیلے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایشین گیمز کی تیاری بھی مکمل کرنا چاہتے ہیں۔ مستقبل میں بہت کرکٹ کھیلنا ہے اور ایشیا کپ کے میچز بھی ہم دیکھ رہے ہیں، دعا یہی ہے کہ پاکستان مینز ٹیم بھرپور انداز سے کامیابیاں حاصل کرے۔


متعلقہ خبریں