چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ سائفر والا معاملہ صرف تین لوگوں کو بچانے کے لیے ہو رہا ہے۔ ایک جنرل باجوہ ، دوسرا ڈونلڈلو اور تیسرا امریکی سفیر ہیں۔
علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے پیغام دیا ہے کہ ظلم کے نظام میں رہنا پسند نہیں، جیل کو ترجیح دوں گا، جتنے سال جیل میں رکھنا ہے رکھیں لیکن ظلم کا نظام نہیں مانوں گا۔
علیمہ خان نے چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق بڑی دعویٰ کر دیا
علیمہ خان نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کہہ چکے ہیں کہ سائفر کیس کی سماعت اوپن عدالت میں ہونی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ ہیں جو اٹک جیل کے باہر جا کر کہیں گے کہ ہمیں بھی جیل میں ڈال دو، آپ پورے پاکستان کو تو جیل میں نہیں ڈال سکتے۔