روس کے شمالی مغربی شہر پسکوف کے فوجی ہوائی اڈے اور پانچ وسطی خطوں میں یوکرین نے درجن سے زائد ڈرونز کی مدد سے حملے کئے ہیں تاہم روس کا کہنا ہے کہ انہوں نے حملے پسپا کر دیئے ہیں ۔
پسکوف کے فوجی ہوائی اڈے پر ڈرون حملے کے نتیجے میں 4 آئی ایل ۔76 ٹرانسپورٹ طیاروں کو نقصان پہنچا، جن میں سے دو کو آگ لگ گئی جس کے بعد ایئرپورٹ بند کر دیا گیا، روسی وزارت دفاع نے اوریول اور بریانسک ریجن میں فوجی تنصیبات پر یوکرینی ڈرون حملہ ناکام بنانے اور تین ڈرون مارے گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
امریکہ کا روس پر ڈرون فیکٹری تیار کرنے کا الزام
روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق پسکوف ہوائی اڈے پر حملے کرنے والے ڈرونز کی تعدا 12 سے 15 کے درمیان تھی ۔
حملے کے بعد پسکوف ریجن اور اس کے اس کے انتظامی مرکز کے اوپر پروازیں محدود کر دی گئیں ۔ روس کے وسطی علاقوں ریازان اور کالوگا میں بھی ڈرون حملوں کی تصدیق کی گئی ہے ۔
روسی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈرون بوٹس نے کریمیا کے ساحلی علاقے سیواتوپول پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق پسکوف کے علاوہ ہونے والے حملوں میں شریک اکثر ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے۔ ان میں سے ایک ڈرون ماسکو کی طرف جارہا تھا۔ اس ڈرون کی وجہ سے ماسکو کے ہوائی اڈوں کو کچھ وقت کے لئے بند کیا گیا۔