20 سال میں پانچواں بڑا زلزلہ آنے کا خدشہ


ایمسٹرڈیم: ڈچ سائنسدان نے انکشاف کیا ہے کہ 20 سال میں پانچویں بڑے زلزلے کیلئے تیار رہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کچھ عرصہ خاموشی کے بعد ولندیزی ماہر فرینک ہوگریبیٹس ایک نئی وارننگ کے ساتھ دوبارہ سامنے آ گئے۔

سائنسدان ہوگریبیٹس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر زلزلے سے متعلق پیشگوئی کر دی اور کہا کہ یہ 8 ڈگری سے زیادہ شدت کا زلزلہ ہو سکتا ہے۔ جس کی وجہ زمین، مریخ اور نیپچون کا ایک سیدھ میں آنا اور ان 2 سیاروں کے حوالے سے چاند کی پوزیشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ زمین مریخ اور نیپچون کے درمیان آہستہ آہستہ چل رہی ہے جس کے بارے میں گزشتہ برس نومبر میں بھی بتایا گیا تھا۔

ہوگریبیٹس نے بہت بڑے اور ہولناک زلزلے کا امکان ظاہر کیا جس کی شدت ٹیکٹونک دباؤ کی سطح کے لحاظ سے 8 ڈگری سے زیادہ ہو سکتی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں