پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداران استحکام پاکستان پارٹی کے قافلے میں شامل ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی لاہور کے کوآرڈینیٹرز شعیب کریم، خواجہ سہیل مقبول، سید رضوان شاہ اور قاسم عزیز نے صدر استحکام پاکستان پارٹی لاہور ڈاکٹر مراد راس سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
پرویز خٹک اور جہانگیر ترین کا پرائم ٹارگٹ کیا ہے؟منصور علی خان کا اہم انکشاف
تحریک انصاف سے علیحدگی اختیارکرنے والے رہنمائوں نے جہانگیر ترین اور عبد العلیم خان کی قیادت پر بھرپور اعتمادکا اظہار کیا ہے، اس موقع پر ڈاکٹر مراد راس نے انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا۔
شعیب کریم سمیت دیگر عہدیداران کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی ملک کی تعمیر، ترقی اور استحکام کے وژن پر گامزن ہے، 9 مئی کا واقعہ کی شدید مزمت کرتے ہیں اور ہم اپنے اداروں اور قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔